اہم خبریں

پی ٹی آئی کے 8سے10لوگ ہم سے رابطے میں ہیں،بیرسٹرعقیل ملک

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 8سے10لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔ ممکن ہے پی ٹی آئی کے 8سے 10لوگ ترمیم کیلئے ووٹ دیں گے۔ ارکان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ،وہ اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے۔

ادھر ترجمان جےیوآئی اسلم غوری نے کہا کہ چاہتےہیں معاملات اتفاق رائےسےہوں۔ ہمارامقصدہےآئینی ترمیم متنازع نہیں اتفاق رائےسےہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی نےایک دن کاوقت مانگا،بانی سےمشاورت کرناچاہتےتھے۔
مولانافضل الرحمان نےبھی بلاول بھٹوکوکہا کہ ایک دن کاوقت دیں۔ جہاں اتناانتظارکیاایک دن اورکرلیں توکیاقیامت آجائےگی۔ پی ٹی آئی نےپارلیمانی پارٹی سےمشاورت کیلئےایک دن مانگاہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں