اہم خبریں

فواد چودھری کی گرفتاری ،اسلام آباد پولیس نے وجہ بتا دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ فوادچودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کود ھمکایا اور عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ، قانون کے مطابق کاررروائی کر رہے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ آئینی ادارے کی درخواست پر فوادچودھری کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا،مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیاگیا،فوادچودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کیلئے ڈرایا، دھمکایا،فواد چودھری نے آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی،مقدمے پر قانون کے مطابق کاررروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں