اہم خبریں

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکن زمان پارک پہنچ گئے

لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ گئی ۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے آج رات 2 بجے عمران خان کی گرفتاری کے خدشہ کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی کارکنان کو عمران خان کی حفاظت کیلئے رہائشگاہ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ مسرت جمشید چیمہ نے کارکنان کو حفاظت کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی۔


چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور حماد اظہر کارکنان سمیت زمان پارک لاہور پہنچے، فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رات 2 بجےاطلاع ملی ہے کہ پولیس کی کوشش ہے وہ عمران خان کو گرفتار کرلیں، پولیس عمران خان کوگرفتارکرسکتی ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری ملک کے خلاف سازش ہوگی، احمق نہیں جانتے گرفتاری سے تحریک زیادہ تیزہوگی، عمران کو گرفتار کیا تو ملک بھرمیں پہیہ جام احتجاج ہوگا۔

متعلقہ خبریں