اہم خبریں

اب تک پی ٹی آئی کے اب تک 123اراکین کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں

اسلام آباد (نامہ نگار  )پی ٹی آئی کے اب تک 123اراکین کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ صرف 2اراکین قومی اسمبلی میں باقی رہ گئے۔چھٹی کی دراخواست کے باعث سردار طالب نکئی اور نواز آلائی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، سپیکر نے مزید 43 استعفے پرانی تاریخوں میں منظورکئے، پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان ایوان کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے چار مرحلوں میں منظور کئے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35اور پھرچوتھے مرحلے میں 43 استعفے منظور کئے گئے ہیں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 45اراکین نے استعفے واپس لینے کی درخواست کی تھی جس میں سے 43اراکین کے استعفے منظور ہوگئے۔ ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مذکورہ اراکین کے استعفے موصول ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس بند ہونے کے باعث گزشتہ روز استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میلز کی تھیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسال کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں