اسلام آباد(نامہ نگار ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ کا تعین مارکیٹ کے مطابق کیا جائے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق کو ختم کیا جائےذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی کابینہ گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری جلد دے گی۔ معاشی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ورچوئلی شریک ہے، وزارت خزانہ حکام نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات پر بریف کیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل بڑھانے، بجلی پرسبسڈی ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے،آئی ایم ایف نے ایف بی آر ریونیو اہداف اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے اہداف کو پورا کیا جائے۔















