اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد( سٹی رپورٹر  ) اسلام آباد پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے پوش سیکٹر سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ، اسلام آباد پولیس کو ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک دہشت گرد اسلام آباد میں موجود ہے جس پر اسلام آباد پولسی نے سی ٹی ڈی کے ساتھ ملکر کارروائی کی ایف سیون سیکٹر جناح سپر میں کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا نام عامر سہیل ہے اور تعلق وزیرستان سے بتایا گیا ہے گرفتار دہشت گرد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا ہےمذکورہ دہشت گرد اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقع میں سہولت کار تھا۔

متعلقہ خبریں