اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نےوفاقی کابینہ کا اجلاس گیارہ بجے طلب کر لیا،کابینہ کے اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی، پنجاب خیبرپختونخوا کے الیکشن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نگران حکومتوں کا قیام اور آئندہ کی سیاسی حکمت پر اتحادیوں سے مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے متعلق اقدامات کی منظوری کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔















