لاہور ( اے بی این نیوز )مذاکرات کیلئے آپ کے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ عمران خان ڈیڑھ سال سے نوازشریف کی منتیں ترلے کررہے ہیں۔ نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیرسٹرسیف کو جواب۔ کہا عمران خان مفاد پرست۔ احسان فراموش اور محسن کش انسان ہے۔ جو شخص اپنے محسنوں کو میر جعفر کے القابات دیتا رہا اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست آپ جیسے نو مولود بونے سمجھنے سے قاصر ہیں۔ نو مئی کا اشتہاری مراد سعید بیرون ملک بیٹھ کر حکومتی فیصلے کر رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور عثمان بزدار پارٹ ٹو بن چکے۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور اقرباء پروری کیخلاف آوازیں تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔ جو فنڈز کے پی کے عوام پر خرچ ہونے تھے وہ ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹے جا رہے ہیں
مزید پڑھیں :راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ بری طرح فیل ،172 رنز پر ڈھیر