اسلام آباد (اےبی این نیوز )این ڈی ایم اے کی مون سون بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی کر دی .این ڈی ایم اے کے مطابق
بارشوں کا نیا سلسلہ 2ستمبر سے 5ستمبر تک جاری رہے گا۔
راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن میں بارش کا امکان۔ لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ہلکی بارش کا امکان۔
خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ،ہزارہ اور پشاور میں بارش ہوسکتی ہے۔
بلوچستان میں قلات ،کوئٹہ،پشین،کیرتھر اورکوہ سلیمان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ شمالی سندھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں :نوازشریف لندن نہیں جارہے،پی ٹی آئی پہلے 9مئی معاملات کو سیٹل کرلے پھر مذاکرات کی بات کرے،خواجہ آصف