اہم خبریں

بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی ، وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی ۔ بجلی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کردی گئی ۔

مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے مہنگی کر دی گی ۔ جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گی۔

صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی ۔ نیپرا اتھارٹی نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں :جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کل بند رہے گی

متعلقہ خبریں