اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاور ڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکل اور الیکٹرک رکشہ کے فروغ کیلئے اہم قدم۔ جاری اعلامیہ پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بیٹری چارجنگ سٹیشنز کے قیام کے معیار کا مسودہ تیارکر لیا گیا۔
چارجنگ سٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کرنے پر غور ہورہا ہے،وفاقی وزیراویس لغاری چارجنگ سٹیشنز کا قیام عالمی معیارات پر عمل میں لایا جائے گا۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد پاور ڈویژن سے منظور کرایاجائیگا۔
چارجنگ سٹیشن کیلئے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دیے جائیں گے۔ چارجنگ سٹیشنز کو سستی بجلی کی فراہمی پر غور کیاجا رہا ہے۔ چارجنگ سٹیشن کیلئے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا۔
اقدامات سے پٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔
اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :شمسی توانائی کی پیدوار میں دگنا اضافے سے مجموعی بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان،بلوم برگ















