اہم خبریں

حکومت خو دمان رہی ہےعمران خان سےلوگ محبت کرتےہیں،نعیم حیدرپنجوتھہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )رہنماتحریک انصاف نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا ہے کہ حکومت خو دمان رہی ہےبانی پی ٹی آئی سےلوگ محبت کرتےہیں۔ عمران خان اگرملک دشمن ہیں توعوام کیوں سپورٹ کررہےہیں؟ہم نےپاکستان کونقصان پہنچایاہوتاتومعیشت کیسےٹھیک چل رہی تھی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
خراب معاشی صورتحال کےباعث لوگ بیرو ن ملک جارہےہیں۔ عمران خان نےپہلےکہاتھاالیکشن میں دھاندلی کرکےہمیں ہرایاجائیگا۔

وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ ہماراسٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکاہے۔ سٹاف لیول ایگریمنٹ کےبعدشک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ اسی ماہ آئی ایم ایف سےمعاہدہ کےتحت قسط جاری ہوگی۔
ضروری نہیں ہرمیٹنگ میں پاکستان کاذکرکیاجائے۔ معیشت کی نازک صورتحال ہے گفتگوسوچ سمجھ کرکرنی چاہیے۔

راہنماایم کیوایم ایڈووکیٹ حسن صابر نے کہا کہ ملک چلانےکیلئےتمام جماعتوں کومل کرکام کرناہوگا۔ ہم حکومت کےاتحادی ہیں ملکی مفادکی خاطرساتھ چلنےکاعہدکیا۔ خراب معاشی صورتحال کےباعث ملک میں بیر وزگاری بڑھ رہی ہے۔ سمجھتےہیں جمہوریت چلتی رہےاسی میں ملک کافائدہ ہے۔
مزید پڑھیں :دلہن نے دولہا کے ساتھ ایسا کیا کیا ،وہ دوسرے دن ہی تھانے پہنچ گیا

متعلقہ خبریں