اہم خبریں

مریم نواز نے صوبہ بھر سے سیکیورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد رپورٹ طلب کرلی

لاہور (اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر سے سیکیورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد رپورٹ طلب کرلی۔ مریم نواز کی وزراکوضلعی ، ڈویژنل اور صوبائی کنٹرول روم کے دورے کرنے کی ہدا یت۔

زرا اور متعلقہ افسران کوتمام جلوس ختم ہونے تک فیلڈ میں مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت۔ حفاظت پر مامور سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کیا جائے۔ یوم عاشور کے موقع پر امن وامان کا قیام ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔

مجالس اور جلوسوں کیلئے روٹ اور وقت کی پابندی ناگزیر ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان کو ساتھ رکھا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔

سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں :بنوں چھاؤنی پردہشتگردانہ حملہ،افغان سفارتخانے کاڈپٹی ہیڈآف مشن وزارت خارجہ طلب،احتجاجی مراسلہ جاری

متعلقہ خبریں