پشاور ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عوام کےمسائل کےبارے میں مجھے بریف کیاگیا۔ مختلف وفود کے ساتھ میری ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
پیپلزپارٹی مثبت سیاست کرنےپریقین ر کھتی ہے۔
پیپلزپارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ہمیں غیرجمہوری روایت کوچھوڑ کرسیاست کرنی چاہیے۔ چاہتے ہیں نفرت کی سیاست کاخاتمہ کریں۔صوبے میں نفرت ،انا کی سیاست عروج پر ہے۔
خیبرپختونخوا میں نفرت کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی پورے ملک خاص طور پر خیبر پختونخوا میں تنظیم سازی کی جائے گی۔ بڑھتی مہنگائی اورمعاشی مسائل سب کامسئلہ ہے۔ وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ
ہماری کوشش ہےعوام کےمسائل کاحل نکالیں۔
ہماری سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردی کاخاتمہ کیا۔ پچھلےکچھ عرصہ سےدہشت گرد سراٹھارہےہیں۔ حکومت نےفیصلہ کیاہےدہشتگردی کےخاتمہ کیلئےاےپی سی بلائیں گے۔
پیپلزپارٹی مثبت سیاست کرےگی اوراےپی سی میں شرکت کرےگی۔
پیپلزپارٹی ہمیشہ سیکیورٹی فورسزاورپولیس کےساتھ کھڑی رہی۔
مزید پڑھیں :آسان اقساط پر سولر پینل کیسے حاصل کریں؟ مریم نواز کا بجلی یونٹ میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان















