اہم خبریں

آسان اقساط پر سولر پینل کیسے حاصل کریں؟ مریم نواز کا بجلی یونٹ میں بڑا ریلیف دینے کا اعلان

لاہور ( اے بی این نیوز      )وزیراعلی مریم نوازنےپنجاب کے عوام کے لیے بڑا ریلیف کا اعلان کر دیا۔
500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔
عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی ۔
پنجاب حکومت50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی۔
سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی، 10 فیصد صارف دے گا۔
سولر پینل 5سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے ۔
سردیوں میں سولر پینل کی قسط کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی ۔
صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونیوالی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا ۔
بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی کے بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مزید پڑھیں :کینیاہا ئیکورٹ ،صحافی ارشد شریف کی فیملی کو دو کروڑ17لاکھ ہرجانہ دینےاورگولی چلانے والے پولیس افسر کےخلاف فوجداری کارروائی کا حکم

متعلقہ خبریں