اہم خبریں

نجی ایئرلائن کی پرواز تا خیر کا شکار،جہاز میں گرمی اور حبس، مسافر بے حال

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز PF 124 تاخیر کا شکار ہو گئی۔

مسافر طیارے کی انتظامیہ کی جانب سے جہاز میں فنی خرابی کا اعلان کر دیا گیا۔

مسافر ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جہاز میں ہی بدستور موجود ہیں۔

جہاز میں گرمی اور حبس سے مسافر بے حال ، اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا گیا۔

نجی ایئرلائن کی پرواز PF 124 نے چار بجے کراچی کے لیے اڑان بھرنی تھی ۔

ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مسافر جہاز میں موجود ، طیارے نے اڑان نہ بھری۔
مزید پڑھیں :مون سون بارشوں کی پیشگوئی،10سے15جولائی اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات میں بارش کاامکان

متعلقہ خبریں