اہم خبریں

مون سون بارشوں کی پیشگوئی،10سے15جولائی اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات میں بارش کاامکان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔ پیشگوئی کے مطابق 8اور9جولائی کوسندھ اوربلوچستان کےمشرق علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
10سے15جولائی کوبالائی اوروسطی علاقوں میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ 10جولائی سےبحیرہ عرب سےمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونےکاامکان ہے۔
10سے16جولائی کشمیرمیں تیزہواؤں اورگرچ چمک کیساتھ وقفے و قفےسےبارش کا بھی امکان ہے۔ 10سے15جولائی اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات میں بارش کاامکان۔
10سے15جولائی تک اٹک،چکوال،سرگودھامیں گرج چمک کےساتھ بارشوں کاامکان ہے۔ 11سے15جولائی کےدوران دیر،چترال،سوات،پشاور میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔
طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔
ریسکیو، واسا ،پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں :محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون فوٹیج پر پابندی کا فیصلہ

متعلقہ خبریں