اہم خبریں

امریکا نے الیکشن کی تحقیقات کاکہہ کر کیا غلط کہا؟ علی بخاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔
ہمیں دیوارسےلگانےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام مقدمہ عوام کے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ
پی ٹی آئی میرٹ پریقین رکھنےوالی جماعت ہے۔

پاکستان کےعوام بانی پی ٹی آئی کوپسندکرتےہیں۔ امریکا نے الیکشن کی تحقیقات کاکہہ کر کیا غلط کہا؟ علی بخاری کی تحریکِ انصاف میں دھڑا بندی کی تردید کر کرتے ہو ئے کہا کہ کسی قسم کی دھڑا بندی نہیں ہے، کسی قسم کا استعفٰی نہیں ہے، سب کا ایک ہی لیڈر ہے جسکا نام عمران خان ہے۔

ہم عدالتی محاذ کے ساتھ ساتھ سیاسی محاذ پر بھی ایک جنگ لڑ رہے ہیں۔ ریاست علی آزاد نے کہا کہ عدلیہ کے اندر جو کیسز جا رہے ہیں، عدلیہ ان کی ریلیف دے رہی ہے۔
آپ نے پارلیمنٹ میں کون سا بل پاس کیا ہے؟ اس ملک آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے قانون سازی کریں۔

سمیع ابراہیمنے کہا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلاف رائے ہو تی ہے۔ لوگوں کے ووٹ کی کیا عزت کی گئی ؟8 فروری کی بعد الیکشنز کی کیا حیثیت کیا رہ گئ ہے؟
اس ملک میں آئین اور قانون کے مطابق کون سا فیصلہ ہوا ہے؟
مزید پڑھیں :بینک یکم جولائی 2024 کو بند رہیں گے، اسٹیٹ بنک اعلامیہ

متعلقہ خبریں