مری ( اے بی این نیوز )مری اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا جس کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا بارش کا علم ہو تے ہی سیاحوں نے ملکہ کو ہسار کی جانب رخ کر لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اگلے2یا3 دن تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گو ئی سیاحوں کیلئے کسی خوشی سے کم نہیں۔
سیاحوں نے مری کی جانب رخ کر لیا ہے۔ مری میں بارش ہو نے کی وجہ کہ وجہ سے راولپنڈی اوراسلام آباد کا موسم بھی اچھا ہو گیا۔
مزید پڑھیں :یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز، فارمیسی پروگرامز کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا