اہم خبریں

9مئی کی بینیفشری تحریک انصاف نہیں مسلم لیگ ن ہے،زر تاج گل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پی ٹی آئی کی راہنما زر تاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بنیادی انسانی حقوق کی بات کر رہےہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کےبارےمیں دنیامیں بات کی جارہی ہے۔ پچھلے2سال سےپی ٹی آئی کارکنان مشکلات کاسامناکررہےہیں۔ بانی چیئرمین نےکہا8فروری کےالیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اقتدارکی کرسی پران لوگوں کوبیٹھناچاہیےجنہیں عوام نےمینڈیٹ دیا۔
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اپنے لیے ریلیف نہیں مانگا،شعیب شاہین

9مئی کی بینیفشری تحریک انصاف نہیں مسلم لیگ ن ہے۔ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں9مئی واقعات کےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ پاکستان میں50فیصدسےزائدنوجوان سوشل میڈیا کااستعمال کرتےہیں۔ نوجوانوں کوڈیجیٹل دہشتگردکہنےسےمزید دوریاں بڑھیں گی۔

بانی پی ٹی آئی کاسوشل میڈیا کچھ لوگ آپریٹ کرتےہیں۔ ادارے اکٹھے بیٹھیں اورمل کراس کامقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں