ایم نائن موٹروے پر ٹرالی اور وین میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق

جامشورو(نیوز ڈیسک ) موٹروے ایم 9 پر جامشورو لونی کوٹ کے قریب ٹرالی اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لونی کوٹ میں آدھی رات کو ٹرالی اور مسافر وین میں تصادم ہوا،
مزید پڑھیں: محسن نقوی کا سیالکوٹ ائیرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم کو بہتر بنانیکی ہدایت
جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، تمام زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جارہی تھی۔بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ مزید تین زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی۔