اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر رہنما مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ۔رانا ثناء اللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے، رانا ثناء اللہ لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نوازشریف پارٹی عہدیداروںپر کافی برہم نظرآئے جس کے بعد رانا ثنا اللہ کو لندن طلب کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نوازشریف کو ملاقات میں سیاسی صورتحال سے آگاہی سمیت اہم معاملات طے کرینگے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر بھی ہیں، اس حیثیت سے وہ پارٹی قائد کو پنجاب اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصلات سے آگاہ کریں گے۔















