کراچی( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی،صوبے کے شمالی اضلاع میں پارہ منفی 16 سولہ ڈگری تک گر نے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق
دوسری جانب کراچی میں سائبرین ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا، جس کے بعد سردی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ، بارشوں اور برف باری کے نئے سلسلے کے زیر اثر سردی کی نئی لہر بھی آ گئی جبکہ شمالی بلوچستان میں پارہ منفی 16 تک گرنے کا امکان ،پی ڈی ایم اے نے بارش، برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ہیوی مشینری قومی شاہراہوں پر پہنچا دی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، چمن شہر اور مضافات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔کوژک ٹاپ پر برفباری کے ساتھ ہلکی دھند، کوئٹہ چمن شاہراہ اور کوئٹہ ژوب شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔















