ایس ایس پی ثاقب ابرہیم پر جادوٹونے کرنیوالے ڈپٹی کانسٹیبل کو سزا سنادی

کراچی(نیوزڈیسک ڈیسک) کراچی ایس ایس پی کا تعویذ گنڈے کرنے کے الزام میں ڈپٹی کانسٹیبل کو سزا دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کانسٹیبل عبدالقیوم پر الزام عائد کیا کہ وہ ایس ایس پی ثاقب ابراہیم پر جادو ٹونے کروانے کیلئے اس قبرستان گیا جہاں اس کے رشتہ دار دفن ہیں ۔

ڈپٹی کانسٹیبل نے ان کی قبروں کے کتبوں سے ایس ایس پی کی والدہ مرحومہ سمیت دیگر رشتہ داروں کے نام معلوم کرکے ایک اور ڈپٹی کانسٹیبل غلام مرتضیٰ کو دیئے تاکہ وہ کالے جادو کے تعویذ بنوا کرعبدالقیوم کو لا کر دے۔

دوران تفتیش غلام مرتضیٰ نے اعتراف کیا کہ اس نے عبدالقیوم کے ایماء پر ایس ایس پی پر کالا جادو کا عمل کرواویا تاہم ایس ایس پی ثاقب ابراہیم نے تفتیش کے دوران عبدالقیوم کو شوکاز نوٹس جاری کیا تاہم عبدالقیوم تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پراسے سزا کے طور پر سروس سےدو سال کی کٹوتی کرکے اس کا تبادلہ گھوٹکی کردیا ۔

اس پر ڈپٹی کانسٹیبل عبدالقیوم کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ خود پر عائد الزامات کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکا جس پر سزا کے طور پر اس کی سروس میں سے دو سال کی کٹوتی کرکے اس کا تبادلہ اس کے آبائی شہر گھوٹکی کر دیا گیا۔دوسری طرف عبدالقیوم کی طرف سے خود پرعائد الزامات کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسے ناحق سزادی گئی۔