کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)کے رہنماوسیم اختر نے کہاہے کہ کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی گئی،اس الیکشن کا دنیا مذاق اڑ ا رہی ہے، لوگوں نے سڑکوں پر ٹھپے لگائے سب نے دیکھ لیا ہے،پیپلز پارٹی نے14سال سے پورے سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے،
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاکہ کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی گئی،اس الیکشن کا دنیا مذاق اڑ ا رہی ہے، لوگوں نے سڑکوں پر ٹھپے لگائے سب نے دیکھ لیا ہے،انہوں نے کہاکہ صاف اور شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے مگرالیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا،حلقہ بندیوں میں بھی کافی خامیاں ہیں، انہوں نے کہاکہ جس کا خدشہ تھا،15جنوری کو سب کے سامنے آگیا،ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں آئین کی دھجیاں اڑ ا دی گئیں،وسیم اختر نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے14سال سے پورے سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے۔















