اہم خبریں

تفتیشی افسروں اور پراسیکیوٹرز کی نالائقی کی وجہ سے قانون کا نظام خراب ہوا،چیف جسٹس

اسلام آباد ( وقائع نگار )سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی درخواست میں ٹھوس حقائق نہیں تھے، آئے روز ٹھوس حقائق سامنے آ رہے کہ ترامیم کے بعد مقدمات واپس ہورہے ہیں، اب تک 386 کیسز واپس ہوچکے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئےکیا واپس ہونے والے کیسز کسی اور فورم پر نہیں جا سکتے؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ دیگر فورمز موجود ہیں جہاں کیسز چل سکتے ہیں، جی آئی ڈی سی کیس میں عدالت نے قرار دیا کہ حاصل رقم صرف گیس منصوبوں پر خرچ ہو، جی آئی ڈی سی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جا کر غائب ہوگئی، ایک وزیر نے پاکستان آ کر وزارت کا حلف لیا اور عدالت میں پیش ہونے سے نیب کیسز ختم ہوئے،ایک اور وزیر خزانہ اس شرط پر بنے کہ ان پر دائر نیب کیسز ختم کیے جائیں،پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو نیب ترامیم سے ریلیف ملا لیکن اسے کسی نے چیلنج نہیں کیا،سابق وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور ایک ادارے کے چیف ایگزیکٹو پر نیب کیس بنایا گیا، کئی سال جیل میں رکھنے کے بعد تفتیش میں کچھ نا ملنے پر وہ بری ہوئے،نیب ماضی میں سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا رہا، چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیتے ہو ئے کہا کہ آپ نیب کے کنڈکٹ کے خلاف درخواست لے کر آئیں عدالت ایکشن لے گی،ہمیں آزاد تفتیشی اور پراسیکیوٹرز چاہئیں،تفتیشی افسروں اور پراسیکیوٹرز کی نالائقی کی وجہ سے قانون کا نظام خراب ہوا،ملک کے قانونی نظام کو بہتر بنانا چاہتے ہیں،جہاں درخواست گزار موجود ہی نہیں تھے اس کارروائی کو کیا چیلنج کر سکتے ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ ایسے شخص کا کیس کیوں سن رہی ہے جو پارلیمنٹ سے باہر ہے؟عمران خان پارلیمنٹ کی بحث کا حصہ بننا چاہتے ہیں نا ہی اس کو فیصلوں کو مانتے ہیں، عدالت کیوں اس شخص کے کیس کا فیصلہ کرے جو خود پارلیمنٹ کا حصہ بننا نہیں چاہتا؟ ایک شخص کے فیصلوں کی وجہ سے پورا سسٹم منجمد ہو رہا ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے مو قف پیش کیا کہ نیب کو رضاکارانہ واپس کی گئی رقم بھی قومی خزانے میں نہیں آئی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے رقم غائب ہونا ہی تو اصل مسئلہ ہے جسے روکنا ہے، نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کیس کی سماعت کل تک ملتوی،وفاقی حکومت کے وکیل کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے،سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں