اہم خبریں

فواد چوہدری کا آئندہ دو ہفتوں میں پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیجنے کا دعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیروسینئر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انشاء اللّٰہ اگلے 2 ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل قومی انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے، معاشی استحکام اتنا بھی مشکل نہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج رات 12 بجے سے قبل اسمبلی توڑنے کی سمری دستخط کر کے بھیج دیں گے۔

متعلقہ خبریں