اہم خبریں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پر تعینات سرکاری سکیورٹی ہٹادی

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیرداخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی ۔سابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لیے 2002ء میں پنجاب پولیس کے 11 اہل کاروں پر مشتمل اسکواڈ تعینات کیا گیا تھا۔شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی 20 سال بعد ہٹائی گئی ہے۔ شیخ رشید پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہوئے ہیں اور موجود حالات میں لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔راشد شفیق کے مطابق سی پی او آفس راولپنڈی میں بھی چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں