راولپنڈی (نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رابطوں کی سماجی ویب سائٹ ٹیوٹر پر لکھا کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ، چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں چار دنوں کے لئے UK آیا ہوں، لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا، یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔
ملک معاشی طورپردیوالیہ پرپہنچ چکاہےحکمرانوں کواپنی عیاشیوں سےفرصت نہیں ہےچندہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں13سیاسی جماعتوں کابھان متی کاکنبہ اپنی سیاسی موت مررہا ہےاور یہ پاکستان کوبھی اپنی لپیٹ میں لےرہاہےغریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 17, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مر رہا ہے اور یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی۔سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی انکوعقل آجانی چاہیے، شہباز شریف پرعدم اعتماد بھی آ سکتی ہے، اپریل تک الیکشن شیڈول بھی ممکن ہے۔
میں چار دنوں کے لئےUK آیا ہوں۔لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سےملاقات کروں گا۔یہاں سارےپاکستانیوں کو سپریم کورٹ سےتوقع ہےکہ جلد اورسیز کو ووٹ کاحق ملےگا۔جو کہتےتھے عمران خان کوسیاست نہیں آتی انکوعقل آجانی چاہیےشہبازشریف پرعدم اعتماد بھی آسکتی ہےاپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 17, 2023















