اہم خبریں

قومی سیاست میں بڑی ہلچل ، 15 ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کا عمران خان سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قومی اسمبلی میں واپسی کے اعلان کے بعد قومی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف سے رابطے کرلئے۔ عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطے کرنے والے لیگی ارکان قومی اسمبلی بارے پالیسی دے دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ صرف ن لیگی ارکان سے ٹکٹ کی حامی بھری جائے جن کو ایڈجسٹ کر سکتے ہوں۔پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی گئی کہ رابطہ کرنیوالے لیگی ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 15 کے قریب ہے۔

متعلقہ خبریں