لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ آج مکمل ہونے کا امکان ہے ۔تاہم قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی واپسی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی کے لئے متعدد تجاویز کا جائزہ لیاجائے گا، قومی اسمبلی میں واپسی نگران سیٹ اپ اور اعتماد کے ووٹ میں شہبازشریف کوٹف ٹائم دینے کی حکمت عملیبھی تیار کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں منحرف رکن راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹا کر پارٹی کا اپوزیشن لیڈر لانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا روڈ میپ بھی طے کیا جائے گا۔















