اہم خبریں

پی ٹی آئی کے کراچی میئر کے امیدوار خرم شیر زمان یوسی الیکشن بھی نہ جیت سکے

کراچی(نیوزڈیسک)شہر قائد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تحریک انصاف کو سخت دھچکا پہنچا ہے، پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور موجودہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کراچی میں یوسی کا الیکشن بھی نہیں جیت سکے۔انہیں صدر ٹاؤن کی یوس گیارہ میں شکست ہوئی اور ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار نجمی عالمی کامیاب ہوگئے۔ نجمی عالم نے اس نشست پر 2696 ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں