اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سینیئر ایڈووکیٹ لطیف آفریدی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں،خیبرپختونخواہ حکومت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وکلاء اور عدالتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں، پاکستان بار کونسل عدالتوں کے احاطے پر فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ کرتی ہے، اعلامیہ پاکستان بار کونسل کے مطابق سینیئر وکیل لطیف آفریدی کی قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور آئین کی بالادستی بارے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قاتل کو ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے، سینئر وکیل لطیف آفریدی کو قتل کرنے والے منصوبہ سازوں کو فوری گرفتار کیا جائے،پاکستان بار کونسل نے لطیف آفریدی کے قتل پر 17 جنوری کوملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔















