اہم خبریں

وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں،رانا تنویر حسین

لاہور(نیوز ڈیسک  )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا وہ اب ہمت کرے اور پنجاب کی طرح کے پی کے اسمبلی بھی توڑے اسے چھپنے کے لیے جگہ نہیں ملے گی وہ بادشاہت سے فقیر بن جائیگا، رانا فارم ہائوس میں چیف ایگزیکٹو بیک اینڈ بائٹ پاکستان چوہدری سیف علی سندھو اور چوہدری امتیاز احمد کمبوہ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد اب کے پی کے اسمبلی توڑنے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ہم دس مرتبہ اعتماد کا ووٹ لینے کو تیار ہیں۔پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے نام کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کل تک دونوں اطراف سے تین تین نام آجائیں گے جس کے لیے مشاورت جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ صاف کردار کاحامل غیر جانبدار شخص نگران وزیراعلی بنے جو صاف وشفاف الیکشن کرا سکے۔ایم کیو ایم کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہر جماعت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے ایم کیو ایم اتحادی جماعت ہے اتحادی رہے گی، عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب عوام تباہی خان کو بالکل قریب سے دیکھ چکے ہیں ، اس کو اقتدار کے علاوہ کوئی اور چیز نظر نہیں آتی اب تو وہ نشہ کرکے پاگلوں جیسی گفتگو کرتا ہے، پاکستانی عوام اور سیاستدان اسکی کسی بات پر دھیان نہیں دیتے، انہوں نے ایک سول کے جواب میں کہا کہ ایک آنے والے الیکشنز میں پارٹی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ وزرا اور دیگر لیڈران کو بھی انتخابی مہم میں جانے کی اجازت ہونی چاہیے، اور اس قانون کو بدلنا ہوگا ، کم از کم اپنے حلقہ انتخاب میں تو جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں