قومی عوامی تحریک نے بھی انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا

حیدرآباد(نیوزڈیسک)قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج کو نہیں مانتے، دھاندلی سے مجھے ہرایا گیا ہے۔

اتوار کو جاری اپنے بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسرز، پولیس اور دیگر نے پیپلز پارٹی کو پہلے سے ٹھپے لگے بیلٹ پیپرز دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فوت ہونے والوں کے بھی ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

مزیدپڑھیں:آ زاد ارا کین اسمبلی کی وفا داریا ں تبدیل ہو نا شروع

بیان میں انکا کہنا تھا کہ سندھ کو ڈبونے والے مدمقابل امیدوار کو انعام کے طور پر سیٹ دی گئی۔