نجکاری کمیشن کی کوشش رنگ لے آئی،سود پر پی آئی اے نجکاری کا پلان منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کا پاکستانی حکومت کا پلان عالمی مالیتی ادارے آئی ایم ایف نے منظور کرلیا ، وزارت نجکاری اور وزارت خزانہ حکام کے آئی ایم ایف حکام کیساتھ مذاکرات کامیاب ۔ معاہدے کے مطابق 280 ارب قرض پربینکوں کو حکومت پاکستان 12 فیصد سود پر ایک سال کیلئے ادا کرےگی۔

پی آئی اے کے قرض ری شیڈول پلان کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے قرض ری شیڈولنگ پلان کی اصولی منظوری لے لی۔

مزید پڑھیں‌: 8 عراقی بینکوں پر ڈالرز کی ٹرانزیکشن پر پابندی عائد

نجکاری کمیشن اور وزارت خزانہ کی کوشش رنگ لے آئی، ۔ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکومت کا ایک سال کیلئے پی آئی اے قرض پرسود ادا کرنےپر اتفاق،۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ بینکوں کوپی آئی اےکے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی نجکاری ایک سال میں کرکے قرض ادائیگیوں کا پلان بنایاجائےگا، نجکاری کے بعدروز ویلٹ ہوٹل اورپی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ سے منظوری پرکمرشل بینکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہوگی، پی آئی اے قرض ری شیڈولنگ پلان پر رواں ہفتےکے دوران آئی ایم ایف سے مزید بات چیت جاری رہے گی۔