کراچی (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہے کہ ایم کیو ایم نے فرار کا راستہ اختیار کیا،ان لوگوں میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت ہی نہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کے اعلان پر ردعمل کا اظہار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہے کہ ان لوگوں نے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے،آج کراچی کے لوگ بے یارو مددگار ہیں ،لوگ ہمارے ساتھ جوڑتے چلے گئے لیکن ہم نے اس شہر کیلیے آوازاٹھائی اور ہمارے علاوہ تمام جماعتیں انتخابات سے بھاگ رہی تھیں، گھروں سے ووٹ ڈالنے نکلیں کراچی کے حقوق کیلیے ہم نے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں درست نہ ہونے پرہمارے بھی تحفظات ہیں الیکشن کمیشن انتخابات شفاف بنانے کیلیے کردارادا کرے۔















