کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے تھی،ان کا فیصلہ افسوسناک ہے ۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ایم کیو ایم الیکشن لڑتی، ہم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کی، ایم کیو ایم کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے تھی۔ان کا اعلان افسوس ناک ہے ۔















