اہم خبریں

طاقتورکوئی اور،وزارت عظمیٰ میرے پاس تھی،عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اندازہ تھا کہ میرا اور اسٹیبلشمنٹ کا مقصد ایک ہے لیکن میں غلط تھا،طاقت کسی اور کے پاس جبکہ ذمہ داری ہمارے پاس تھی،شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، شہباز شریف کو اتنی ٹینشن دوں گا کہ انہیں رات کو نیند کو گولیاں کھانا پڑیں گی۔ نوازشریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے، پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے ایک ہفتے میں خیبرپختونخوا کی اسمبلی توڑ دیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جیسے اکٹھے کیا جا رہا ہے تو میں پولیٹیکل انجینئرنگ دیکھ رہا ہوں۔ اندازہ تھا کہ میرا اور اسٹیبلشمنٹ کا مقصد ایک ہے لیکن میں غلط تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت کسی اور کے پاس جبکہ ذمہ داری ہمارے پاس تھی۔ جنرل (ر)باجوہ کی خواہش پر انہیں توسیع دی ۔ایک آرمی افسر نے مجھے قائل کیا۔ پاک فوج کے دو اور پارٹی کے 4 افراد اس کے گواہ ہیں،مشرف کا دور باجوہ کے دور سے بہتر تھا ۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اب کبھی واپس نہیں آئیں گے،شہبازشریف کو ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں،شہبازشریف کو پہلی بار امتحان میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے ایک ہفتے میں خیبرپختونخوا کی اسمبلی توڑ دیں گے،پنجاب اسمبلی میں ہمارے وہیپ چیف کو یقین تھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں،ہمارے ایم پی ایز کو گمنام نمبرز سے کالیں آرہی تھیں۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ سندھ کے وزیر آصف زرداری کے ہمراہ ایم پی ایز کو خریدنے آئے،چن چن کر ہمارے ایم پی ایز پر دبائو ڈالا گیا۔

 

متعلقہ خبریں