اہم خبریں

وانا میں اسلحہ نمائش پر پابندی ،داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی چیک پوسٹ قائم

وانا(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور گرد ونواح میں ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی عائد کر دی گئی ۔جنوبی وزیرستان لوئر سب ڈویژن وانا میں گزشتہ دونوں ایک ہفتہ تک جاری دھرنے کے خاتمے کے بعد پولیس اورضلعی انتظامیہ نے امن و امان کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانا شروع کردئیے۔دھرنے کے شرکا سے کامیاب مذاکرات کے بعد وانا میں دیگر 10 مطالبات سمیت اسلحہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جس کے مطابق رستم اڈہ وانا کے بازار میں اسلحہ لے کر چلنے اور اسلحے کی نمائش ممنوع ہوگی۔اس سلسلے میں پولیس گاڑیوں سے وانا بازار اور گردونواح میں لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات کیے جارہے، علمائے کرام نے بھی لاؤڈ اسپیکر پر اسلحہ پر پابندی کے اعلان کیے جار ہے ہیں۔جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ کے ہیڈ کوارٹر وانا کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے سیکیورٹی چیک پوسٹ قائم کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں