کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کارکنان اور عوام کے نام جاری پیغام میں کہا ہےکہ آپ لوگ باہر نکل کر ووٹ دیں اور بلدیاتی انتخابات میں اپنا فریضہ پورا کریں۔ہفتہ کوجاری اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ پی پی واحد جماعت ہے جو انسانی حقوق اور برابری پر یقین رکھتی ہے، کراچی ہم سب کا شہر ہے، کراچی شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے 15 جنوری کو تیر کے نشان پر ووٹ دے کر پی پی کو کامیاب کریں۔















