اہم خبریں

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا جائے گا،سبطین خان

لاہور(نیوزڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگراں سیٹ اپ کے نام سامنے آجائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں سبطین خان نے کہا کہ نگران سیٹ کےلیے ہمارے پاس 3 نام ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے 2 نام ہم نے اور 2 نام اپوزیشن نے دینے ہیں، معاملہ ہمارے درمیان طے نہ ہوا تو الیکشن کمیشن میں جائے گا۔سبطین خان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں