پیپلزپارٹی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کی،مصطفیٰ کمال

کراچی ( اے بی این نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن کے قتل کے ذمہ دار ڈاکٹر عاصم ہیں، اپنے ساتھیوں پر اب کوئی خراش نہیں آنے دونگا،کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ میں لاسٹ لائن آف ڈیفنس ہے، یہ لوگ پاکستان کو ختم کر رہے ہیں،مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے دہشتگردوں نے سیدھی فائرنگ کی، ویڈیوز موجود ہیں،رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر کو مچھر کالونی میں 3 ساتھیوں کو شہید کیا گیا،انکا مزید کہنا تھا کہ سہراب گوٹھ میں بھی ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ 40 برس سے ناظم آباد سے ایم کیوایم کو ختم نہیں کیاجاسکا، ناظم آباد میں ایم کیوایم کے علاوہ کوئی پارٹی نہیں، احمد فراز کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے جھنڈے اتارے گئے، کارکنان نے روکا تو ہاتھا پائی کر کے چلے گئے، پیپلزپارٹی ہمارے لئے آدھے گھنٹے کا بھی مسئلہ نہیں،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن کے قتل کے ذمہ دار ڈاکٹرعاصم ہیں، اپنے ساتھیوں پر کوئی خراش نہیں آنے دینگے ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعاصم کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔