اہم خبریں

سرفراز احمد کی کرکٹ میں شاندار واپسی پر فنکاروں کا جشن،تحائف پیش کئے

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سرفراز احمد کی کرکٹ کی دنیا میں 4 سال بعد شاندار واپسی پر فنکاروں نے جشن منایا۔جشن کا اہتمام نامور ثقافتی و سماجی شخصیت بابر عباسی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مقامی ہوٹل میں کیا جس میں اسٹار کرکٹرز سمیت شہرت یافتہ فنکاروں نے شرکت کی۔ٹیلی وژن اور فلم کے نامور اداکار ایوب کھوسہ، فلم اسٹار سعود، اداکار نعمان حبیب، مزاحیہ فنکار ایاز خان، ماڈل فائق، سلمان سعید، حنیف راجا، گلوکار حسن جہانگیر، صدف افشاں، فنکار مزاحیہ جوڑی عرفان ملک-علی حسن اور عابدہ الطاف حسین نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کو خوشبوؤں اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔اس موقع پر نامور کرکٹر فواد عالم، شعیب محمد اور کوئٹہ گلیٹرز کے ندیم عمر نے سرفراز احمد کا پُرجوش انداز میں کرکٹ کی دنیا میں واپسی پر خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں