بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر اسدقیصرنے نوازشریف کو دھمکی دے ڈالی

صوبی (نیوزڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے ن لیگی قائد نواز شریف پر ووٹ کو سب سے زیادہ بےعزت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ہم سے’ ’بلا‘‘ چھینا ہے، ہم آپ سے آپ کی سیاست چھین لیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کی خام خیالی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا ووٹ لے لیں گے۔ اسحاق ڈار کی وجہ سے مہنگائی ہے، عوام رُل رہے ہیں، عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ کریں گے۔اپنے خطاب میں اسد قیصر نے ن لیگی سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوچھتا ہوں کدھر گیا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نواز شریف کا نعرہ؟ ن لیگی قائد نے تو سب سے زیادہ ووٹ کو بے عزت کیا ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے آپ کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، عوام ن لیگی قائد کی خواہش کو ناکام بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کہہ رہے تھے کہ معیشت بہتر طریقے سے سنبھال سکتا ہوں، وہ بتائیں ہمارے دور میں پیٹرول کی قیمتیں کیا تھیں اور آج کیا ہیں؟