اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سراج الحق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ رہے ایک بینک میں اپنا صدر بنانا ان کی کارکردگی تھی،پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کہتےہیں جماعت اسلامی فلسطین کے نام پر جمع چندے سے اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے، جماعت اسلامی نےمعصوم بچوں کو جنت کے خواب دکھا کر جہاد کا ایندھن بنایا اور اپنے بچوں کو گرین کارڈ دلوائے بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عافیہ تک ان کے خاندان کو رسائی دلوائی،بلاول بھٹو زرداری کے نانا نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا،بلاول بھٹو زرداری کی عظیم والدہ نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی،قوم آج تک جماعت اسلامی کے 1977 میں گھناؤنی کردار کو نہیں بھولی ۔















