لاہور(نیوزڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیرِ اعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا تھا کہ رات 10 بجے کے بعد پنجاب اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی۔















