اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم حکومت بننے سے قبل وزیرخزانہ سنیٹر اسحاق ڈار نے لندن سے اپنے ٹویٹر پر چیخ چیخ کر بتا تے رہے کہ آئی ایم ایف اپنا بچہ ہے پاکستان آتے ہی وزارت سنبھال کر آئی ایم ایف کو قائل کرلوں گا۔۔ آئی ایم ایف کو قائل کرنا وزیرخزانہ کے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے لیکن اب ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام بھی تھک گئے۔ آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کیلئے قائل کرنے میں ناکام ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنیوا کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف حکام سے نظرثانی کی درخواست کی تھی، آئی ایم ایف حکام نے سائیڈ لائن ملاقات میں وزیر خزانہ کو اہداف پورے کرنے پر زور دیا۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل اہداف پورے کئے جائیں، قرض کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات سے قبل اہداف پورے کئے جائیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال کے باوجود آئی ایم ایف اہداف میں نظرثانی نہیں چاہتا، اہداف پورے کئے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیں ہوسکے گا۔















