سکردو(نیوزڈیسک)راولپنڈی سے سکردوجانیوالی مسافر بس گزشتہ رات 4 بجے ژھری کے مقام پر حادثے کا شکار، بس میں پندرہ مسافر سوار تھے، تاہم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، بس الٹنے سے بچ گئی ، زرائع کے مطابق بس پھسلن کے باعث اچانک الٹ گئی ۔ ذرائع کے مطابق بس سڑک کے قریب ایک جھونپڑی سے ٹکرا گئی سامنے کا حصے کو نقصان پہنچا تاہم الٹنے سے محفوظ رہی ۔ جس سے مسافر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق روندو تلو پڑی میں پہاڑی تودہ گرنے سے جگلوٹ سکردو روڈدوطرفہ ٹریفک کیلئے بلاک ہوگئی















