اہم خبریں

سندھ حکومت کو دھچکا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہناکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید بھی شریک تھے جب کہ کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں کل ہی کراچی، حیدرآباد اور دادو میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں